سری نگر ، 21؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری نگر ضلع اور جنوبی کشمیر کے دو شہروں میں کرفیو آج بھی جاری ہے جبکہ وادی کے باقی جگہوں میں پابندیاں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مسلسل 44ویں دن بھی عام زندگی بری طرح متاثر رہی ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ احتیاطی طور پر پورے سری نگر ضلع سمیت اننت ناگ اور پمپور شہر میں کرفیو جاری ہے۔باقی وادی میں لوگوں کی آمدورفت پر پابندی بھی جاری ہے۔علیحدگی پسندوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج دوپہر تین سے پانچ بجے کے درمیان مقامی چوکوں اورمراکزپرپہنچیں اور وہاں قبضہ جما لیں۔ان سے اپنے گھروں اور آس پاس کے مقامات پر ایسے پیغامات چسپاں کرنے کے لیے کہا گیا ہے جس میں تمام جماعتوں کے وزراء ، ممبران اسمبلی اور کونسلروں سے حکومت اور پارٹی میں اپنے عہدوں سے استعفی دینے کی بات لکھی گئی ہو۔ برہان وانی کی موت کے خلاف وادی میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ان مظاہروں میں عام شہریوں کی موت کی مخالفت میں ہو رہے مظاہروں کی قیادت علیحدگی پسند کر رہے ہیں۔9 ؍جولائی سے شروع ہوئی جھڑپوں میں اب تک 64لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس درمیان کرفیو اور ہڑتال کی وجہ سے وادی میں مسلسل 44ویں دن معمولات زندگی متاثر ہورہے ۔سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی قیادت والے علیحدگی پسند گروپ نے ہڑتال کی مدت 25؍اگست تک بڑھا دی ہے۔